راولپنڈی، 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں ڈکیتی کے 6 ملزمان ہلاک ہو گئے . ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ریس کورس کے علاقے میں بین الصوبائی گروہ کے 4 ملزمان مارے گئے .

ڈاکوئوں نے 3 روز قبل برطانیہ سے آنے والے شہری کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا تھا . پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان نے ریس کورس کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے بین الصوبائی گروہ کے 4 ڈاکو ہلاک ہوئے . ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی . پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان سے پولیس کی یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے پہلے کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی . ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان ایئر پورٹ پر ریکی اور بیرونِ ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے . راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے . راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں ہوئے پولیس مقابلے میں بھی 2 ملزمان ہلاک ہوئے ہیں . راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے 2 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے . . .

متعلقہ خبریں