سائفر کا گم ہونا اور پھر میڈیا میں چھپنا ہی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی: اختیار ولی خان


پشاور(قدرت روزنامہ) رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تقریر پر ردعمل ‏میں کہا کہ سائفر کا گم ہونا اور پھر میڈیا میں چھپنا ہی آپ کے لیڈر کی سازش تھی .
ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی ‏خان نے کہا کہ پختونخوا کو ایک ہزار ارب روپے مقروض کرنے کا جُرم آپ نے تسلیم کیا آپ کا شکریہ، ‏ ہمارا مؤقف ہے دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے جہاں آپ جیتے ہیں .


اختیارولی خان ‏نے کہا کہ آپ کی گاڑی کی ڈگی سے باقاعدہ بلینک بیلٹ پیپرز بھی برآمد ہوئے، ویڈیو بڑی وائرل ہے، اگر حلقے کھل گئے تو نہ آپ وزیراعلیٰ رہیں گے نہ آپکی کابینہ، کیونکہ آپ کا مینڈیٹ جعلی ہے، اگر تحقیقات ہوئی تو قومی اسمبلی میں آپ 92 سے 29 پر آجائیں گے .
انہوں نے مزید کہا کہ ‏یہ پاکستان ہے کوئی نیلام گھر نہیں، اپنے لیڈر کو رہا کرانے کیلئے عدالتوں سے رجوع کریں، ‏گنڈاپور صاحب آپ کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں آپ صحت کارڈ کا ڈرامہ کیسے چلائیں گے؟ اختیارولی نے کہا کہ ‏بدقسمتی سے آپ وزیراعلیٰ بن چکے اب سلطان راہی کے ڈائیلاگ چھوڑیں قوم کی خدمت کریں .

. .

متعلقہ خبریں