سندھ

نشے کے عادی افراد گٹر کے ڈھکن چراتے ہیں، ان سے نمٹنا پولیس کا کام ہے: مرتضیٰ وہاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاؤڈری مافیا کو کنٹرول کرنا پولیس کا کام ہے، نشے کے عادی افراد گٹر کے ڈھکن چوری کرتے ہیں اور پلوں کے سریے کاٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کی یادداشت پردستخط ہوگیا ہے، اگلے تیس روز میں کام شروع ہوجائے گا۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں مختلف سڑکوں مرمت اور پیوند کاری کے کاموں کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 کروڑ کی لاگت سے اورنگی ٹاؤن میں گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقی یافتہ علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی ترقیاتی کام تواتر سے جاری ہیں، پانی، سیوریج، اور انفرااسٹرکچر کی بہتری اور ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں