عالمی دنیا

کنسرٹ حملہ مسلمان انتہا پسندوں نے کیا، صدر پوٹن


ماسکو(قدرت روزنامہ) روس کے صدر نے ماسکو میں کنسرٹ حملے کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کے ذمے دار مسلمان انتہا پسند ہیں۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس قتل عام میں یوکرین کا کردار ہے۔ مسلمان انتہاپسندوں نے اس نظریے کے تحت یہ حملہ کیا جس کے زیر اثر مسلم دنیا نے صدیوں تک جنگیں لڑیں۔
صدر پوٹن نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حملے سے کس کو فائدہ پہنچا۔ اس ہولناک حملے کا مقصد عوام میں خوف اور افراتفری پھیلانا اور یوکرین کے عوام کو یہ دکھانا تھا کہ یوکرین کی حکومت سب کچھ نہیں ہاری ہے۔ ماسکو میں کنسرٹ کے دوران حملے میں 139 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں