پاکستان

سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب آج ہوگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے اجلاس شروع ہونے پر احتجاج کیا اور چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف نےکل سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے۔سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا۔

متعلقہ خبریں