اپریل کی 7 تاریخ کو ریلوے پولیس کا اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو ساتھ لے کر گیا تھا . خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے ہے . خاتون پر تشدد کرنے والا اہلکار ضمانت پر رہا ہے . ذرائع کے مطابق خاتون کو قتل کرکے چلتی ٹرین سے نیچے پھینکا گیا . ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار میر حسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں . مقتولہ کے بھائی نے بیان میں کہا کہ مریم بی بی کراچی میں بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی اور عید کی چھٹیوں پر گھر واپس آ رہی تھی . خاتون اور بچوں پر ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی . . .
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو چلتی ٹرین سے دھکا دے کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے .
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی لاش بنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملی .
متعلقہ خبریں