بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا . وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی .


سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت بلوچستان کے 2 طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا .
پنجاب بھر میں ایئر ایمبولینس سروس کب سے شروع ہو گی؟
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں