چین کی موبائل فون ساز کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چین کی موبائل فون کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق چینی کمپنی اسمارٹ فونز زیادہ فیچرز کے ساتھ کم قیمت پر متعارف کرائے گی، کمپنی پاکستان میں پہلے بھی 3 بڑے برینڈز متعارف کروا چکی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کمپنی نے تمام کارروائی مکمل کرلی ہے۔