انہوں نے کہا کہ جب بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے تب ہی اسٹیبلشمنٹ بات کرنے کیلئے مجبورہوتی ہے . حامد خان نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی جن مراحل سے گزری ہے اس میں مذاکرات کا کوئی فائدہ ہو سکتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر ہمارا اب بھی مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بنا کر سماعت کرے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد سے اس لیے بات نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے ہماری سیٹیں چرائی ہیں .
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہبازشریف نے الیکشن ہارنے کے بعد بھی حکومت بنائی ہوئی ہے اگر وہ حکومت چھوڑ دیں تو ہی بات ہو سکتی ہے .
متعلقہ خبریں