حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، اس حوالے سے فلائٹ شیڈول جاری کردیا گیا ہے . ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024ء کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون ہوگا اور پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ پر اتریں گی، جس کے بعد 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر اتریں گی .


فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے . اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے . کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے جب کہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے .
اسی طرح ملتان سے 2 پروازوں کے ذریعے 329 عازمین حج سفر کا آغاز کریں گے . سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے . کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی . سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی .
مجموعی طور پر 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے .
حج فلائٹ آپریشن کا اختتام 9 جون کو ہوگا . ، اس کے بعد 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی .

. .

متعلقہ خبریں