محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا . درجہ حرارت بڑھنے سےگلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اورفلیش فلڈز آنے کے امکانات بھی ہیں . ماہرین کی جانب سے آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان ہے .
سندھ اور پنجاب کے اکثر شہروں میں آج سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہےجب کہ 23 سے 27 مئی کے دوران پارہ 6 سے 8 ڈگری تک اوپر جانے کا امکان ہے .
متعلقہ خبریں