اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ تک پہنچ گیا . شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا .
لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے .
شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے . ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 جبکہ پیداوار 18 ہزار 655 میگاواٹ ہے . پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 975 ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 8 ہزار 350 ، ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے .
اسی طرح سولر پاور پلانٹس سے200، بگاس سے 140 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے .