سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر سماعت پیر کے روز ہوگی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر کی چھٹی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر کو ہو گی، سائفر اپیلوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔