بلوچستان

بنیادی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان


خالق آباد(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کہاہے کہ قلات خالق آبادمیں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ،ضلع میں صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مرحوم میرعبداللہ جان محمدشہی 50 بیڈڈ ہسپتال کو جلد فعال کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سب ڈویژنل کمپلیکس کے دورے ، اورکوٹ لانگو میں عوام سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری صحت صالح بلوچ، اسسٹنٹ کمشنرخالق آباد اکبرعلی مزارزئی ، ایم ایس ڈی ایچ کیوقلات ڈاکٹرنصراللہ لانگو، سپورٹ آفیسرضلع قلات میر اصغر لانگو، میر عبدالخالق لانگو، میر جہانزیب لانگو، میر منظور لانگو، میر عبدالمالک لانگو، ڈاکٹر سرفراز لانگو، چیئرمین حاجی عبدالحمید زہرازئی لانگو، وائس چیئرمین فیض الرحمن سمالانی، سردار زادہ میر منیر احمد نیچاری، ماما خان محمد نیچاری، پی ایس ٹو ہوم منسٹر محمد عمیر، اعظم سمالانی، رئیس خدا دوست سمالانی، ڈاکٹر ذوالفقار نیچاری، میر نذیر احمد لانگو و دیگر قبائلی عمائدین اور افسران ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ نے سب ڈویژنل کمپلیکس میں 50 بیڈڈ ہسپتال، آر ایچ سی مندے حاجی، نادراآفس وددیگر کادورہ کیا، جنہیں ان کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قلات خالق آباد کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، عوام کے بنیادی مسائل کی حل اور ان کی ترقی وخوشحالی کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے۔ آنے والے مالی سال کے بجٹ میں علاقے میں ضروری اورحل طلب مسائل کو شامل کیاجائے گا تا کہ عوام کو ان کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسرہوسکے ہماری کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی ان کے مسائل حل ہو جس کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہے ہیں صحت، تعلیم ،پانی، سڑک ، ودیگر ضروری اوربنیادی سہولیات پر خاص توجہ دی جارہی ہے ہم دودھ اورشہد کی نہریں بہانے کا دعویٰ نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات اٹھاکر دکھا رہے ہیں، گزشتہ دو ادوار میں بے شمار ترقیاتی اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں، اس دورحکومت میں بھی عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا حق ادا کریں گے عوام کے امیدوں پر پورااتریں گے۔

متعلقہ خبریں