آج امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی . ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کا پاکستان کے خلاف کم ترین اسکور 119 ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوگئی .
اس سے قبل ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف 2 مرتبہ بھارت کی 9 وکٹیں گریں جبکہ 2 مرتبہ 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے .
متعلقہ خبریں