آکرہ کور ڈیم سے جیوانی کو پانی فراہمی کے کام کا آغاز کردیا گیا


گوادر(قدرت روزنامہ)آکرہ کور ڈیم سے جیوانی پائپ لائن کی جوائنٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینئر ساجد سخی اور انجینئر سلمان شبیر کی نگرانی میں کام جاری ہے۔ علاقے کہ لوگوں نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ گوادر کے اس عزم کو سراہا ہے اور حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس پراجیکٹ کے بقایا فنڈز کا اجرا کیا جائے تا کہ جلد از جلد یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائے اور علاقے کے لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔