امریکا ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی کی دوڑ سے باہر، ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے کے گروپ 2 میں شامل ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن کے کنسنگٹن اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں . جہاں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹو ں سے شکست دے دی .

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا . پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی ٹیم 128 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آل آؤٹ ہوگئی اور جیت کے لیے 129رنز کا ہدف دیا . امریکی بیٹر اینڈریز غوث 16 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، نتیش کمار 20، ملند کمار 19 اور شیڈلی وین شاک وک 18 رنز اسکور کرپائے . ویسٹ انڈین بولر روسٹن چیز نے 4 اوور میں 19 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی، اینڈرے رسل 31 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ الزاری جوزف 2 اور گڈاکیش موتی 1 وکٹ حاصل کر سکے . ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 اوورز اور 5 گیندوں پر ہدف حاصل کرک میچ جیت لیا . ویسٹ انڈیز کی جانب سے شے ہوپ 82 اور نکولس پورن 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جونسن چارلس 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے . سُپر8 مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں اب تک 2،2 میچ کھیل چکی ہیں . ویسٹ انڈیز ایک میچ جیتی اور ایک ہاری جبکہ امریکا دونوں میچ کھیل کر ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے . گروپ 2 میں شامل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 2 میچ کھیل کر دونوں ہی میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 2 میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کر چکی ہے . . .

متعلقہ خبریں