وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا آج ہونے والا شیڈول اجلاس مؤخر کر کے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا .

اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا . چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکریٹریز اور وزرائے داخلہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے . اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں کریں گے . . .

متعلقہ خبریں