پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، بارہ ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔چاند کی چار شہادتیں موصول ہوئیں جس پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کر
