دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو ہوکر الٹ گئی پولیس کے مطابق حادثے میں دو خواتین اور بچوں سمیت چھ مسافر زخمی ہوگئے . مسافر وین تونسہ سے دکی آرہی تھی .

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے گئے . زخمیوں میں عثمان غنی ولد رفیق نصر اللہ ولد بختیار خان ،محمد بحش ولد ملک تاج محمد ،مصباح زوجہ آصف علی ،روہی زوجہ جہانزیب اور بچی نواح ولد جہانزیب شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں