امریکی نائب وزیر خارجہ بھارت سے پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں . امریکی سفارتخانے اور دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا .

نیونیوز کے مطابق امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین مختلف ممالک کے دوروں کے بعد نئی دہلی سے سیدھی اسلام آباد پہنچی ہیں . کل پاکستانی قیادت کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گی . مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغانستان کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا . پاکستان نے دوحہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے سہولت کار کا کرادار ادا کیا تھا . امریکی فوج کی افغانستان سے انخلا میں پاکستان نے مدد کی تھی . وینڈی شرمین اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ان ہی امور کو زیر بحث لایا جائے گا . پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دے گا جبکہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین امریکا کا ایجنڈا سامنے رکھیں گی . . .

متعلقہ خبریں