190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ؛ نیب نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل اینٹی کرپشن بیورو( نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا .
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت دینے کے فیصلےکے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی .

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی .
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے . اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں . سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے .
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں