کوئٹہ میں چوروں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں چوروں نے دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ کوئٹہ نیو سریاب تھانہ کی حدود سریاب مل کالونی میں چوروں کی ایک دکاندار پر فائرنگ سے دکاندار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔