ساری زندگی جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کرونگا، عمران خان
عمران خان کی پارٹی کو پنجاب یا قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی ہدایت، عملدرآمد فورا رپورٹ طلب کرلی
عمران خان کا ایک بار پھر کسی حکومتی جماعت خاص کر پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد نہ کرنے کا دو ٹوک پیغام
لاہور(قدرت روزنامہ) عمران خان کی پارٹی کو پنجاب یا قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی ہدایت، عملدرآمد فورا رپورٹ طلب کرلی۔عمران خان کا ایک بار پھر کسی حکومتی جماعت خاص کر پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد نہ کرنے کا دو ٹوک پیغام، عمران خان نے کہا اب معاملات بہت آگے نکل چکے ہیں۔عمران خان نے کہاہے کہ اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لئے تھے انکو زندہ نہیں چھوڑوں گا۔میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں،اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں ۔
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے،ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اُسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا، پارٹی کا چیئرمین،وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے۔مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کئے گئے؟۔
باني پى ٹى آئى نے کہاہے کہمخصوص ایلیٹ طبقہ 60 سال سے ملک پر قابض اور حکمرانی کر رہا ہے، ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے ،یہی ایلیٹ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا ہے۔کے پی حکومت کا بیان ہے کہ بنوں میں امن مارچ کے اندر سے شرپسندوں نے فائرنگ کی صحافی کا سوال‘سب کو پتہ ہے ریلی پر فائرنگ کس نے کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جب ملے تو اُسے کہوں گا، بنوں واقعہ پر سخت موقف اختیار کرے،موجودہ وفاقی حکومت اگ سے کھیل رہی ہے۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو۔آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا ؟ موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں۔حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ ملک میں آئینی بریک ڈاؤن ہو رہاہے،ایمرجنسی کی صورتحال ہے، صحافی کا سوال‘ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے، ایس آئی ایف سی کیا ہے،حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، یہ ایک ہی ہیں، دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں،تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی،تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو۔ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں۔فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی۔
یہ کہتے ہیں 9 مئی ہم نے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے کیوں نہیں بنا؟ یہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی ؟ ۔بشری بی بی نے کہاہے کہ عمران خان پر تشدد میرے سامنے ھوا ۔مجھے اڈیالہ جیل میں مرد اہلکار نے دھکے دیے ۔عمران خان نے کہاہے کہ ساری زندگی جیل میں رھنے کے لیے تیار ھوں لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کرونگا۔