اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 26 جولائی کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی اجازت کیلئے دائر درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
عدالت نے کہا کہ انتظامیہ قانون اور عدالتی آبزرویشنز کو مدنظر رکھ کر 29 جولائی کو ایف نائن پارک یا کسی مناسب جگہ پر احتجاج کی درخواست کا فیصلہ کرے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فیصلے میں کہا کہ آئین میں مناسب پابندیوں کے ساتھ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر درخواست گزار پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے احترام میں جلسہ پیر تک مؤخر کررہے ہيں۔

متعلقہ خبریں