سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتے کیلئے بینچز تشکیل دیدیے گئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے سپریم کورٹ کے بینچز تشکیل دے دئیے گئے . سپریم کورٹ میں 12 اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے اسلام آباد رجسٹرار میں دو بینچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں .


چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بنچ کیسز کی سماعت کرے گا . جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں