اے این ایف کی کراچی میں بڑی کارروائی، گاڑی سے 6 ملین ڈالر کی کرسٹل برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حملے نے کراچی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی کی ہیروئن برامد کر لی . ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی میں ضیاء الدین احمد روڈ پر کارروائی کی گئی، چیکنگ کے دوران ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30 کلو گرام ہیروئن (کرسٹل) برآمد ہوئی .

اے این ایف ترجمان کے مطابق موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا . ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 ملین ڈالر ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں