بلوچستان میں 77 ویں جشن ازادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری
12 اگست کو کوئٹہ میں دو بڑی تقاریب منعقد ہوئیں جن کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان تھے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 77 ویں جشن ازادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
12 اگست کو کوئٹہ میں دو بڑی تقاریب منعقد ہوئیں جن کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان تھے،پہلی تقریب بلوچستان جشنِ آزادی اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کی تھی۔ جو 7-10 اگست تک منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے،بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن اور عوام نے اس چیمپئن شپ کے انعقاد پر پاک فوج اور حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری تقریب گھڑسواری اور نیزہ بازی کی نمائش کی تھی،اس موقع پر نیزہ بازی کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں مختلف ٹیموں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ بلوچ ثقافتی رقص، بلوچی چاپ، نے محفل میں رنگ بکھیر دیے۔ اس کے علاوہ، شو جمپس کی نمائش بھی کی گئی جس میں پاک فوج، فرنٹیئر کور، بلوچستان کانسٹیبلری، کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء، اور بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔
تقریب کے دوران پاک فوج اور بلوچستان کانسٹیبلری کے درمیان ایک نمائشی پولو میچ بھی کھیلا گیا، جس میں پاک فوج نے کامیابی حاصل کی،تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے انعامات تقسیم کئے۔