پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر، واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز بھی سست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں صارفین کو تاحال انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے . پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار ہیں .

دوسری جانب رابطوں کا اہم ذریعہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں جب کہ شہریوں کاکہنا ہےکہ اس سے نہ صرف ان کے حقوق متاثر ہورہے ہیں بلکہ ریاست کوبھی مالی نقصانات کا سامنا ہے . انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن سواری سمیت کاروبار کی لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں اوراسے آزادی اظہار کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں . شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بندکرنے کی بجائے شہری آزادی کو اہمیت دی جائے کیونکہ اس سے نہ صرف رابطوں میں شدید دشواری کاسامنا ہے بلکہ انٹرنیٹ بندش عالمی سطح پرحکومت کی بدنامی کابھی باعث ہے . پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے بار بار رابطے کے باوجود بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا . . .

متعلقہ خبریں