پاکستان میں رواں سال کا سولہواں پولیو کیس رپورٹ ہوگیا
حیدر آباد میں انتیس ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی
حیدر آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں رواں سال کا سولہواں پولیو کیس رپورٹ ہوگیا۔حیدر آباد میں انتیس ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق کےمطابق حیدر آباد میں چار ماہ سے پولیو وائرس موجود ہے۔پولیو وائرس کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔
کو آرڈینیٹرنیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہےکہ حیدرآباد اور کراچی کےاضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سےموجود ہے،نوستمبر سے انسداد پولیو مہم کا انعقاد کر رہے تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔