تیل اسمگلنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف، بلوچستان لیویز کے 58 اہلکار معطل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں لیویز اہلکاروں کے منشیات اور تیل سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے محکمہ داخلہ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 58لیویز اہلکاروں کا سراغ لگا لیاڈی جی لیویز بلوچستان نے 58لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا۔ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان لیویز کے 58 لیویز اہلکاروں کے منشیات اور ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ان لیویز اہلکاروں کا تعلق صوبے کے تقریبا تمام اضلاع سے ہے ۔ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ جن 58لیویز اہلکاروں کے نام محکمہ داخلہ کی جانب سے دئیے گئے تھے ان اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیںجو بھی لیویز اہلکار اہلکار منشیات اور تیل کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا اس کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا ۔