کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت ریاست سے دور کیا جا رہا ہے گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات افسوناک ہیں بلوچ روایات میں کبھی کسی بے گناہ اور معصوم کو بسوں سے اتار کر نہیں مارا جاتا آپ حکومت اور اسکی کارکردگی سے تو ناراض ہو سکتے ہیں لیکن ریاست سے ناراض نہیں ہو سکتے ، صوبے کے نوجوانوں کو ریاست کے قریب لانے اور ترقی کے بھرپور مواقعوں کی فراہمی کے لئے لیے بلوچستان یوتھ پالیسی لائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے طلباء و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپس چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر عاصم کرد گیلو، ممتاز سماجی شخصیت و سابق وزیر روشن خورشید بروچہ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکریٹری خزانہ بابر خان سی ای او بیف زکریا خان نورزئی سمیت طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طلباء اور طالبات میں چیکس تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا صوبے میں محرومیاں دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کے حصول کو آسان بنایا جائے صوبائی حکومت نے آج اپنے تعلیم دوست وڑن کو عملی جامہ پہنایا ہے آپ سب بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہیں میں وعدہ کرتا ہوں ہم اس پروگرام کو مزید وسعت دینگے یہ بچے بہترین تعلیم کے حصول کے بعد بلوچستان اور پاکستان کی خدمت کرینگے وزیر اعلٰی نے کہا کہ شہداء اور اقلیتوں کے بچوں اور اضلاع میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو اس پروگرام کے ذریعے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرینگے اس پروگرام کے تحت صوبائی حکومت 200 طلباء دنیا بھر کے بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کریگی ٹرانس جینڈرز کو اس اسکالرشپ پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی فراہمی سمیت نوجوانوں کو تکنیکی اور فنی مہارت فراہم کرنے کے پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں 30 ہزار نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہاہے اس کے علاوہ نوجوانوں کو آسان اقساط پر اخوت پروگرام کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لئیبلا سود قرض فراہم کیا جارہاہے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ایک بار پھر برملا طور پر کہا کہ کسی کو نوکری بیچنے نہیں دیں گے میرٹ کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا کوئی بھی نوکری کے لیے پیسے مانگے تو اسکی وڈیو بنا کر ہمیں بیجھیں فوری اور عملی کارروائی کریں گے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نوکریاں خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی وزیر اعلٰی نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے تاہم آپ سب نے بھی اپنے ملک اور ریاست کے ساتھ محبت کا ثبوت دینا ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ ہر ضلع میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا صوبائی حکومت آپ کو آپکے متعلقہ ضلع میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کرے گی اور ترقیاتی منصوبوں تک آپکو رسائی دی جائے گی جمہوریت نام ہی سروس ڈلیوری کا ہے اور ہم سروس ڈلیوری کو فعال بناکر عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں وزیر اعلٰی نے کہا کہ حصولِ علم ہی قوموں کی تعمیر و ترقی کا واحد راستہ ہیآپ سب نے سوسائٹی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے قبل ازیں تقریب کے آغاز میں بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے حکام نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 2500 طلباء وطالبات میں اسکالرشپس چیک تقسیم کئے جائینگے مذکورہ پروگرام کے تحت سالانہ 1200 اسکالرشپس دیئے جاتے ہیں تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسکالرشپس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے اسکالرشپ پروگرام میں بے شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپس کی پانچ نئی کیٹگریز شامل کی گئی ہیں جس کے تحت مذکورہ اسکالرشپ پروگرام میں شہداء کے بچوں ، اقلیتوں، ٹرانس جینڈر ، بیرون ملک پی ایچ ڈی اور ضلع کی سطح پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پانچ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو شامل کیا گیا ہے . .