پی ٹی آئی کا ایک بار پھر چیئرمین پی اے سی امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر غور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ایک بار پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے .
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے لیے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر مشورہ شروع کردیا ہے .

پارٹی کے کچھ اراکین شیخ وقاص اکرم کی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کرنے کے حق میں ہیں . شیخ وقاص کی جگہ عامر ڈوگر کو چئیرمین پی اے سی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جا رہا ہے .
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب 15 ستمبر کو ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں