اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر کی حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے .
ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالے سے بیان یکطرفہ ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہوگا .
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے . اس حوالے سے ایک تفصیلی اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا .
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا .
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات جموں و کشمیر کے مسئلے کی بات ہے وہ آرٹیکل 370 نےختم کر دیا ہے . اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں؟
ایس جے شنکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے، معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی ہم ردِ عمل دیں گے .