کھیل

ذیابیطس میں مبتلا پاکستانی نژاد باکسر کی مسلسل بارہویں فائٹ میں کامیابی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذیابیطس میں مبتلا پاکستانی نژاد باکسر محمد علی نے مسلسل بارہویں فائٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی نے مانچسٹر میں ہونے والی فائٹ اپنےنام کر لی۔
ذیابیطس میں مبتلاپاکستانی نژادباکسر نے سخت مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر جیت اپنے نام کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذیابیطس اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے اپنی خدمات دینا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ باکسر محمد علی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ برطانوی باکسنگ فیڈریشن کی تاریخ کے پہلے ذیابیطس میں مبتلا باکسر ہیں۔

متعلقہ خبریں