علی امین گنڈاپور سیکیورٹی میٹنگ میں تھے اور جیمرز کی وجہ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا، وزیر قانون خیبرپختونخوا
آفتاب عالم نے کہاکہ سنگجانی جلسہ سے مخالفین اور ان کے سہولت کار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 4 کروڑ عوام کے نمائندے ہیں، آج اسمبلی میں اس معاملے پر بات کریں گے . انہوں نے کہاکہ امید ہے علی امین گنڈاپور آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے . واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے کے بعد اچانک لاپتا ہوگئے تھے، تاہم وہ رات گئے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچے اور صبح پشاور روانگی ہوئی . علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہ ہونے پر مشیر خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سمیت ان کے اسٹاف سے بھی رابطہ نہیں ہو پارہا . . .