کوہلو ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ،ایک شخص زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوہلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا . لیویز کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں واقع ایک گھر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید کارروائی جا ری ہے .

. .

متعلقہ خبریں