اسلام آباد

مجوزہ آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مجوزہ آئینی ترمیم میں ہمارا ساتھ دیں گے اور اگر کسی بھی پی ٹی آئی رکن نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا تو وہ نا اہل ہو جائےگا۔
ہفہ کے روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ابھی تک کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ کون سی اور کیا آئینی ترامیم ہونے جا رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کے 80 سے زیادہ ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کسی دوسرے کو ووٹ دیے تو کاؤنٹ نہیں ہوں گے اور اگر کسی نے ووٹ دیا تو وہ نااہل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں