ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان یا بھارت ؟ کس کو ملے گا ’موقع ‘
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ آج بھی برقرار ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف 2 سے تین گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ میچز کے ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کا بھارت سے 12 مرتبہ سامنا ہوا، جس میں بھارت نے تمام مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی، پاکستان کو 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں بھارت نے سات مرتبہ جبکہ ورلڈ ٹی 20 میں پانچ بار شکست سے دوچار کیا۔
اسی کی وجہ سے بھارتی سپورٹس چینل ‘اسٹار اسپورٹس’ پچھلے کئی برسوں سے بھارت بمقابلہ پاکستان ورلڈ کپ کے مقابلوں سے پہلے ’موقع موقع‘ کے نام سے مشہور ایک اشتہار جاری کر تا ہے۔ بظاہر یہ اشتہار ایک پاکستانی شائقین کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی قومی ٹیم کو بھارت کو شکست دیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔
رواں سال بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل ‘اسٹار اسپورٹس’ نے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں ایک پاکستانی شائق ہاتھ میں پٹاخے لیے دبئی کی ایک الیکٹرانک شاپ میں داخل ہوا جہاں ایک ہندوستانی مالک نے اسے سلام کیا۔ پاک بھارت ٹاکرے کا کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی شائق ایک ٹی وی کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور جواب میں ، مالک اسے یاد دلاتا ہے کہ اس نے کچھ سال پہلے پاکستان کے ہارنے کے بعد اپنا ٹی وی کیسے توڑا۔ اس لیے وہ اسے “بائی ون بریک 1” سکیم کے تحت دو ٹیلی ویژن سیٹ دیتا ہے۔اشتہار روایتی ’موقع موقع‘ کے بیک گراؤنڈ میوزک بجنے کیساتھ ختم ہو جاتا ہے۔
Naya #MaukaMauka, naya offer – #Buy1Break1Free! 😉
Are you ready to #LiveTheGame in #INDvPAK?
ICC Men’s #T20WorldCup 2021 | Oct 24 | Broadcast starts: 7 PM, Match starts: 7:30 PM | Star Sports & Disney+Hotstar pic.twitter.com/MNsOql9cjO
— Star Sports (@StarSportsIndia) October 13, 2021