اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم سارے ڈاکومنٹس فائل کرچکے ہیں، آج انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہونی تھی، انٹراپارٹی الیکشن کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے . بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی سینٹرل آفس سے سارا ریکارڈ لے گئی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا ہے، 22اکتوبرتک انٹرا پارٹی انتخابات کیس انجام تک پہنچے گا . تحریک انصاف نے بہترین الیکشن کروائے تھے . انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ہمارا سرٹیفکیٹ ہمیں ملے گا، ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے عدالت سے رجوع کیا ہے، کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے . ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں، کاپی کرکے انہیں واپس کردیں گے . ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، 10دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، ہمیں مزید مہلت دے دیں . جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تمام ریکارڈ ایف آئی کے پاس ہے ان کی گاڑی میں پڑا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ مانگ لیا ہے، واپس دیں تاکہ ہم کاپی کرکے عدالت میں جمع کرادیں .
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کی، بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .
متعلقہ خبریں