پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے 8 مہینوں (جنوری تا اگست) کے دوران 20.44 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار کیے جبکہ تجارتی طور پر 1.1 ملین درآمد کیے گئے . سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں مقامی طور پر 1.49 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار کیے گئے جب کہ تجارتی طور پر 0.1 ملین درآمد کیے گئے .

مقامی طور پر تیار کردہ/اسمبل کردہ 20.44 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹس میں 7.71 ملین 2G اور 12.73 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں . اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 62 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیں اور 38 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2G ہیں . ملک نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 مہینوں (جولائی سے اگست) میں 143.889 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے جو کہ گزشتہ مالی سال 2023-24 کی اسی مدت کے دوران 179.453 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.82 فیصد کی منفی نمو دکھاتا ہے . روپے کے لحاظ سے ملک نے مالی سال کے پہلے 2 مہینوں کے دوران 40.069 بلین روپے کے موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 51.853 ارب روپے کے فون درآمد کیے گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں