بلوچستان اسمبلی کا اجلاس تاحال التواء کا شکار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف حکومتی ارکان کی جانب سے 11اکتوبر کو تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی جس پر اجلاس بلانے کی سمری گورنر ہاؤس ارسال کردی گئی تھی تاہم سمری پر تاحال اجلاس طلب نہیں کیاگیا ذرائع نے بتایا کہ گورنر بلوچستان کے دورہ اسلام آباد پر ہونے کی وجہ سے اجلاس طلب کئے جانے میں تاخیر ہورہی ہے . واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس7روز میں طلب کیا جانا تھا .

.

متعلقہ خبریں