منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے، ضیاءلانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر مواصلات عارف جان محمد حسنی ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت طور اتماخیل، ایم این اے احسان ریکی نے ملاقات کی . ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا اور انتشار کی سیاست کرنیوالی اپوزیشن خود مکافات عمل کا شکار ہوچکی ہے وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نازک حالات میں بھی اپنی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں جبکہ عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں .

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحادملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے . اپوزیشن نے بلوچستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے . انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں اور عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے . . .

متعلقہ خبریں