اسلام آباد
حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ اپنے پچھلے دور میں صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہاکہ ایسی صنعتوں کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں کو خوشحال کریں، اس حوالے سے گوہر اعجاز کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں۔
آصف زرداری نے کہاکہ حکومت ملک میں معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور آج اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے برآمدات بڑھانے کے لیے فیصل آباد کے صنعتکاروں کو مواقع فراہم کیے، ملک میں سستی توانائی کے حصول پر توجہ دی جارہی ہے۔
آصف زرداری نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے لائحہ عمل بنائیں گے، جبکہ شرح سود میں مزید کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔