معروف اسکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اسکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی . گورنر ہاؤس کراچی میں جامعہ کراچی کے اسپیشل کانووکیشن میں گورنر سندھ اور یونیورسٹی چانسلر کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دی .

اسپیشل کانووکیشن کی تقریب میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، اراکینِ سینڈیکیٹ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی . اسپیشل کانووکیشن کی تقریب کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کو ڈگری دی . اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ریاست کے مہمان ہیں، ان کو دیا جانے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے . . .

متعلقہ خبریں