ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے،حافظ حمداللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر خودکش دھماکہ قرار دے دیا ہے . تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر خودکش دھماکہ قرار دے دیا جبکہ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عوام کو گھبرانے کا کہ دیا .

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہیئے اب وہ گھبرائیں، قوم اب بھی نہیں گھبرائیں اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نا نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ نا اہل اور نا کام ترین حکمرانوں میں شرم و حیاء نام کی چیز ہی نہیں ہے . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک اورقوم کی مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیداری کررہی ہے . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عوام کی مفادات کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے قیامت خیز مہنگائی نے عوام کی زندگیاں چھین لی ہے . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے لئے چراگاہ بنادیا گیا ہے . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ غربت کی لکیرسےنیچے زندگی گذارنے والے کروڑوں پاکستانی کدھر جائیں گئے . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اب عوام سوال کررہی ہے کہ حکومت کی پے درپے ناکامیاں قصور سلیکٹیڈ کا ہے یا سلیکٹرز کا جبکہ پی ڈی ایم کاماننا ہے کہ سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں