فرانسیسی فٹبالر امباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام کا الزام سامنے آیا ہے . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے فٹبالر کیلین امباپے نے خاتون سے سوئیڈن کے ہوٹل میں زیادتی کی .

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلین امباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں تھے جہاں جمعرات کی شب زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کیلئے اسپتال پہنچی . پولیس نے کیس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم رئیل میڈریڈ اسٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کا الزام فیک نیوز قرار دیا . امباپے نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاؤنڈ طلب کیے ہیں . . .

متعلقہ خبریں