قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ) قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں اللہ نے خاتون کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا . بتایا گیا ہے کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل، جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں . ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے . . .

متعلقہ خبریں