پی ٹی آئی میں ایک بہت مضبوط گروپ بن چکا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک مضبوط بلاک بن گیا ہے جس کو ایک زیرک آدمی لیڈ کرے گا . اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آئینی ترمیم میں نمبرز 224 سے آگے جائیں گے، پی ٹی آئی اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کے خلاف ووٹ دیتی .

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی خبر ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک بہت مضبوط گروپ بن چکا ہے جس کو ایک زیرک آدمی لیڈ کرے گا، پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں، قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ سب ان کے منصوبے کا حصہ تھا . . .

متعلقہ خبریں