نواز شریف اور مریم کے دورۂ لندن، امریکا و یورپ کا شیڈول؛ اہم ملاقاتیں متوقع


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم ن لیگ کے صدر نواز شریف 25 اکتوبر سے بیرون ملک دوروں پر روانہ ہوں گے .
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف جمعہ 25 اکتوبر کو لاہور سے 5 ملک کے دوروں کےلئے روانہ ہوں گے .

نوازشریف دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے دورے کریں گے . نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کےلئے روانہ ہوں گے . نواز شریف کا دبئی میں ایک روز قیام ہوگا جہاں سے وہ لندن جائیں گے . نواز شریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے .
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے . وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی . چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے . نواز شریف اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے .
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو لندن اپنے چیک اپ کے لیے جانا تھا تاہم آئینی ترمیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ 2 بار ملتوی کیا تھا . نواز شریف اب لندن میں اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے . لندن میں بھی نواز شریف کی کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں .

. .

متعلقہ خبریں